بھارت صرف جہنم نہیں بلکہ نسل کشی سے بھری ہوئی جہنم ہے، سکھ رہنما

خالصتان حامی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت اور وزیرِاعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف سخت بیانات دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت صرف ایک جہنم نہیں بلکہ نسل کشی سے بھرا ہوا جہنم ہے جہاں سکھ برادری کو دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا ہے۔پنوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو "جہنم کا گڑھا قرار دینا درست تھا۔ ان کے مطابق بھارت میں مختلف حکومتوں کے ادوار میں سکھوں کے خلاف مبینہ نسل کشی کی گئی جبکہ موجودہ مودی حکومت کے تحت سکھوں کو معاشی تباہی اور نسلی صفائی جیسے اقدامات کا سامنا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ خالصتان کے حامی سکھ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے عالمی ریفرنڈم مہم چلا رہے ہیں۔ پنوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکا میں موجود بعض ہندو قوم پرست حلقے مبینہ طور پر امریکا مخالف مہم چلا رہے ہیں، جس پر انہوں نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارتی نژاد امریکی ہندوں کے لیے امریکن وفادری ٹیسٹ متعارف کرایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed