ایرانی فوج نے کہا ہے کہ ایران میں پلوں اور پیٹرو کیمیکل تنصیبات پر حملوں کا جواب دے دیا،حیفا میں اسرائیلی طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے والی ریفائنری کو تباہ کردیا ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے پریس بریفنگ میں کہامتحدہ عرب امارات میں ایکسن موبل اور شیورون گیس کے مراکز،اورامریکی پیٹرو کیمیکل فیکٹری پرمیزائل حملہ کیا گیا،یہ فیکٹری امریکی طیاروں کیلئے عسکری ساز و سامان تیار کرتی ہے۔ترجمان ایرانی فوج نے بتایاکہ بحرین میں امریکی پیٹروکیمیکل فیکٹری پر ڈرون حملہ کیا،ڈرون حملے میں صنعتی مرکز کیاہم حصے تباہ ہوگئے،کویت میں الشعیبہ پیٹرو کیمیکل فیکٹری پرحملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔







