3ہزار سے زائد گرفتار مہاجرین کو پاکستان سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے ایک مہینے بعد افغان بارڈر کو جزوی طور پر کھولنے کے پہلے دن صوبے کی مختلف جیلوں اور پنجاب و اسلام آباد سے ڈیپورٹ ہونے والے مہاجرین کو سخت سیکیورٹی اقدامات میں بارڈر پار کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف نو مہاجرین کیمپوں کو بند کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ہفتے کے دن تک نو مہاجرین کیمپوں کو بند کرنے کے نوٹسز جاری کئے گئے تھے ذرائع کے مطابق نو مہاجرین کیمپوں کو بند کرنے کا سلسلہ باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ہے مجموعی طور پر صوبے میں 50 سے زائد کیمپوں کو بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے پہلے مرحلے میں 42 کیمپوں کو بند کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید نو کیمپوں کو بند کیا جا رہا ہے







