ممبر قومی اسمبلی اور جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری سے جے یو آئی بنوں سٹی کے رہنما انعام خان کی ملاقات ۔ اس موقع پر ملکی و بین الاقوامی صورتحال سمیت دیگر جماعتی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے MNA مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ایک قدردان سیاستدان اور نامور مذہبی شخصیت ہیں جنکی خدمات قابل تعریف ہیں انکو کرسی و اقتدار کی نہیں بلکہ دین اسلام اور عوام عزیز ہیں ، تاریخ گواہ ہے کہ قوم پر جب بھی مصیبت اور تکلیف کی گھڑی ائی تو اس واحد سیاستدان اور مذہبی شخصیت نے سپہ سالار کا کردار کیا اور اج بھی اس کٹھن صورتحال میں سب سے بہترین کردار مولانا موصوف ہی ادا کر رہے ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوام و دین کی بیلوث خدمت کیلئے وقف کر رکھی ہے ۔ ان خدمات پر وہ خراج تحسین کے لائق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی جماعت جے یو آئی پر فخر ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ہمارا جینا مرنا جے یو آئی کیساتھ ہیں اور قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت پر ہم فخر محسوس کرتے ہیں ۔ آخر میں انہوں نے حرمین میں جماعتی احباب کی طرف سے مثالی عقیدت و محبت اور خدمت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔۔






