انڈونیشیا کی کینڈی فیکٹری میں آتشزدگی، 3 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں قائم ایک کینڈی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ جاوا کی کینڈی فیکٹری میں پیش آنے والے اس آتشزدگی کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے بعد سے فیکٹری میں کام کرنے والے 39 افراد لاپتا ہیں، جن کا سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کا عملہ شعلوں پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے، تاہم فیکٹری میں آگ لگنے کی اصل وجہ کا تاحال تعین نہیں ہو سکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed