وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیمی وژن اور حکومتی ہدایات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال میاں محمد خالد عالم نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے الخالد پبلک سکول، چک نمبر 187/9L ساہیوال* کی انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔نوٹس میں طلبہ سے سکول کی صفائی کے نام پر دستی مشقت لینے کو حکومتی احکامات اور متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے 19 نومبر 2026 کو ذاتی شنوائی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے واضح کیا کہ بچوں کی عزتِ نفس، تحفظ اور تعلیمی ماحول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ خلاف ورزی ثابت ہونے پر متعلقہ قانون کے تحت یومیہ 20 ہزار روپے جرمانہ اور ادارے کی بندش یا سیلنگ سمیت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔







