پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد شاہ کس گیٹ کی تعمیر کے خلاف دائر درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام سے 14روز میں جواب طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس وقار احمد احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ سماعت شروع ہوئی درخواست گزارہ شاندانہ زمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزارہ حیات آباد کی رہائشی ہے اب حکومت حیات آباد میں شاہ کس کی طرف سے گیٹ تعمیر کرنا چاہتی ہے تا ہم شاہ کس کی طرف گیٹ کی تعمیر سے حیات آباد کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں کیونکہ حیات آباد رہائشی علاقہ، گیٹ کی تعمیر سے رہائشی علاقوں کے لوگوں کو شدید تحفظات ہیں ۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت انتظامیہ کو گیٹ کی تعمیر سے روکیں۔عدالت نے حیات آباد میں گیٹ کی تعمیر روک دی، اور متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا







