ضلع چارسدہ میں تھانہ سٹی کے علاقہ نگار باغ میں پرانی دشمنی کے بنا پر مخالفین کی فائرنگ سے ایک راہگیر سمیت تین افراد زخمی ہوئے ۔ جس میں ایک شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ سٹی پولیس کے مطابق الطاف، عثمان ساکنان دوسہرہ عدالت میں پیشی بھگتنے کے بعد اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ ملزمان جاوید ، شوکت اور اسرار ساکنان سربند نے انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ ایک راہگیر عبید اللہ سمیت شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر عثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ دوسری جانب تھانہ سٹی ہی کے مختلف علاقوں میں چوری کے دوواردات ہوئے۔ پہلے واقعہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں پیش آیا جہاں پر نامعلوم چور نے ایک عالم دین مفتی سردار علی کا موٹر سائیکل اور ہینڈ بیگ چوری کر کے لے گئے۔ دوسرا واقعہ مردان روڈ پر واقع گل بہار نمبر2 میں پیش آیا جہاں پر چوروں نے رات کی تاریکی میں عمرا خان کے گودام میں گھس گئے جہاں سے وافر مقدار میں جوس اور دیگر اشیا چوری کر لئے گئے۔ اسکے بعد محلے کے ایک اور گھر سے بھی مختلف چیزیں چوری کیں۔ علاقہ میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔







