خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کا فقدان

خیبر پختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں صحت کی سہولیات کا فقدان ، ڈی ایچ کیو داسو اپر کوہستان میں سہولیات کا فقدان سمیت میڈیکل سٹاف کی کمی پر ڈی ایچ او کوہستان اپرنے محکمہ صحت کو خط لکھ دیا ،خط کے مطابق ڈی ایچ کیو داسو میں مریضوں کو علاج معالجے میں مشکلات درپیش ہیں،ڈی ایچ کیو اسپتال10 لاکھ کی آبادی کے لئے یہ واحد اسپتال ہے،ڈی ایچ کیو ڈسو4 سال سے کنٹریکٹر "نیدا پاکستان” کے تحت پی پی پی موڈ پرچل رہا ہے،کنٹریکٹرمریضوں کو طبی علاج معالجے کی سہولیات میں ناکام ہے ، خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ محکمہ صحت ڈی ایچ کیو داسو کا چارج خود سنبھال لیں،محکمہ صحت ڈی ایچ کیو داسو میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کریں،کنٹریکٹرکی جانب سے سہولیات کی عدم فراہمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے،ڈی ایچ کیو داسو میں 11 کنسلٹنٹ کی ضرورت ہیں،سپتال میں ایک یا 2 کنسلٹنٹ ہوتے ہیں ، میڈیکل سٹاف کی ہڑتال کے باعث مریضوں کوطبی سہولیات فراہم نہیں ہوتی،ڈی ایچ کیوداسو میں کئی ماہ سے میڈیکل سٹاف کی ہڑتال جاری ہے،7 ماہ سے میڈیکل سٹاف کی بند تنخواہیں جاری کی جائے،ڈی ایچ کیوداسو کے مریضوں کوسوات یا ایبٹ آباد منتقل کیا جاتا ہے، خط میں محکمہ صحت سٹاف کی کمی کو پورا کر نے کیلئے کنٹریکٹ پیر امیڈیکل سٹاف بھرتی کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed