کمرشل پلازوں میں سکول چلانے کی اجازت نہیں’ منتقلی کی ہدایت

خیبرپختونخوا میں کمرشل پلازوں میں قائم پرائیویٹ سکولز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، خیبرپختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلہ میں واضح کیا گیا ہیکہ کمرشل پلازوں میں سکول چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مراسلہ میں پرائیویٹ سکولز کو دو ہفتوں میں عمارت منتقلی کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئِی ہے، ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کمرشل پلازوں میں سکول چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 30 اپریل 2024 کو سکولز کو عمارت منتقلی کے لیے مہلت دی گئی تھی، نئے تعلیمی سیشن 27-2026 سے قبل عمارت تبدیلی لازمی قرار دیدی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed