پشاور کے پوش علاقے حیات آباد فیز 6 میں قتل کی واردات تھانہ تاتارا کی حدود میں پیش ایا، جس میں ناخلف بیٹے نے لڑائی جھگڑوں پر باپ کی جان لے لی۔تھانہ تاتارا پولیس کو زوجہ عزیزالرحمان نے بتایاکہ وہ فیز6سیکٹر F3 کے رہائشی ہیں،شوہر عزیزالرحمان نشے کا عادی تھا اور کام کاج نہیں کرتا تھا اور آئے روز لڑائی جھگڑے کرتا تھا، گزشتہ روز اس کے بیٹے ملزم محمد حفیظ نے زبانی تکرار کے بعد اپنے باپ یعنی میرے شوہر کو گولی مار دی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔







