سوات کے علاقے گل کدہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے خاتون قتل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سیدو شریف کی حدود میں پیش آیا جہاں شانگلہ سے آئے ہوئے ملزم نور اللہ ولد محمد سکنہ اجمیر شانگلہ نے میکے بیٹھی اپنی بھابھی مسما (ع)زوجہ انور اللہ کو فائرنگ کرکے موقع پر ہی قتل کردیا۔ ڈی ایس پی سیدو شریف سرکل نعیم حسین نے بتایا کہ سیدو شریف پولیس نے مقتولہ کے بھائی تحسین اللہ ولد عطا اللہ سکنہ گانشال شانگلہ حال گل کدہ کی مدعیت میں ملزم نور اللہ اور اس کے چچازاد فیض محمد اور اسرار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی آٹھ سال قبل ہوئی تھی جبکہ اس کا شوہر گزشتہ پانچ چھ سال سے بیرون ملک مقیم ہے۔







