ملک میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

ملک میں آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میںکمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 97 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔پیٹرولیم انڈسٹری نے اپنی ورکنگ مکمل کرکے اوگرا کو بھجوا دی۔اوگرا پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی۔وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed