کے پی اکنامک زونز ڈیویلپمنٹ کمپنی میں ریسورس پلان سسٹم فعال

مشیر صنعت و تجارت ڈاکٹر محمد ارشاد نے خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں ریسورس پلان سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ یہاں سے جاری ایک بیان کے مطابق مذکورہ سسٹم ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جو ادارے کے اندر ہی تیار کیا گیا ہے تاکہ ادارہ جاتی امور کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے اور سرمایہ کاروں و صنعت کاروں کیلئے خدمات کو بہتر بنایا جا سکے۔30 سے زائد مربوط ماڈیولز پر مشتمل کے آر پی کے ذریعے فنانس، پروکیورمنٹ، انسانی وسائل، قانونی امور، گورننس اور سرمایہ کاروں کی سہولت سمیت اہم شعبے ایک ہی پلیٹ فارم پر آ گئے ہیں، جس سے پیپر لیس ورکنگ، بہتر کوآرڈینیشن اور زیادہ جوابدہی ممکن بنانے میں مدد مل سکے گی۔اس سسٹم کے ذریعے سرمایہ کار اکنامک زونز کے ماسٹر پلان دیکھ سکیں گے، صنعتی پلاٹوں کی دستیابی معلوم تک رسائی حاصل کر سکیں گے، درخواستیں جمع کرا سکیں گے، ڈیجیٹل ادائیگیاں کر سکیں گے اور منظوریوں کی پیش رفت آن لائن ٹریک کر سکیں گے۔ سرمایہ کاروں کے مسائل کے شفاف اور بروقت حل کے لیے شکایات کے ازالے کا ایک خصوصی نظام بھی قائم کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشاد نے اس بات پر زور دیا کہ شفافیت، جوابدہی اور موثر سروس ڈیلیوری حکومت کے صنعتی ترقی کے ایجنڈے کا مرکز ہیں۔ انہوں نے صنعتی پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں زیادہ شفافیت، قیاس آرائی پر مبنی خرید و فروخت کی حوصلہ شکنی اور صنعتی زمین کے غلط استعمال یا طویل عرصے تک عدم استعمال کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔ انہوں نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے، حقیقی صنعتی سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے اور صوبے بھر میں معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے فروغ کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔سی ای او کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی شہریار گل نے کے آر پی کو ڈیجیٹل گورننس اور ادارہ جاتی کارکردگی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ کمپنی کی آئی ٹی ٹیم کی جانب سے پلیٹ فارم کو تیار کرنے پر ان کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسے دیگر سرکاری ادارے بھی اپنا سکتے ہیں، جس سے ادارہ جاتی تعاون اور ریونیو جنریشن کے مواقع پیدا ہوں گے۔لائیو ڈیمانسٹریشن میں آن لائن پلاٹ کی درخواستوں، ڈیجیٹل ادائیگیوں، درخواستوں کی ٹریکنگ اور شکایات کے انتظام کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔یہ اقدام کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی کی ڈیجیٹل، شفاف اور سرمایہ کار دوست سروس ڈیلیوری کی جانب منتقلی میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو خیبرپختونخوا میں صنعتی ترقی کو تیز کرنے کے وسیع مقصد کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ھوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed