لاکنڈ لیویز نے صوبیدار صابر الرحمان کی قیادت میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر کار سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔ کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق خیبر کے علاقے قمبرخیل باڑہ سے بتایا جاتا ہے۔ گرفتار افراد پولیس کانسٹیبل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔جن میں عالمزیب والد صنوبر خان سکنہ قمبر خیل،قادر خان والد اکبر خان سکنہ قمبر خیل اور زیارت گل والد شیر باز سکنہ قمبر خیل باڑہ شامل ہیں۔ملاکنڈ لیویز کے مطابق زیارت گل اور عالمزیب اب بھی خیبر پولیس میں حاضر سروس ہے جبکہ قادر خان پولیس سے برخاست ہے۔لیویز اہلکاروں نے موٹر کار کو مشکوک سمجھتے ہوئے روکا، جس کے بعد تلاشی کے دوران منشیات برآمد ہوئیں۔ ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد لیوی لائن ملاکنڈ میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس سے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامد الرحمان، صوبیدار میجر سمیع اللہ باچا، اور پوسٹ کمانڈر صابر الرحمان نے مشترکہ طور پر خطاب کیا۔ حکام نے میڈیا کو بتایا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے، اور اس طرح کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی







