- اسلامیہ کالج پشاور میں چترال اسلامین ایسوسیشن کی طرف سے چترالی اسٹوڈنٹس کیلیے ت چترال اسلامیان یونٹی سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوا۔
گالے میں اسلامیہ کالج میں پڑھنے والے طلباء اور طلبات نے بھر پور شرکت کی اور اپنے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ گالے میں میلز اور فیمیلز اسٹوڈنٹس کیلئے الگ الگ گیمز کا انعقاد کیا گیا ۔ میلز کیلئے کرکٹ ، فٹبال ، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ، لڈو اور کیرم بورڈ کے مقابلے شامل تھے۔ كرکٹ تورکہو ڈکٹیٹرز کی ٹیم نے جواد کی قیادت میں جیت لی۔ جبکہ فٹبال موڑکھو ہائی لینڈرز کی ٹیم نے جیت لی۔ عیسئ احمد کركٹ کے اور نوید فٹبال بال کے بہترین کھلالی قرار پائے۔
گلہ میں فیمالز کیلیے کِرکٹ ، ٹیبل ٹینس ، بیڈمنٹن اور لڈو کے مقابلے شامل تھے۔ مدیحہ احمد کی ٹیم کرکٹ کے ونر رہے جبکہ خنسہ یحییٰ لڈو، اتیکا آفتاب بیڈمنٹن ، سیما امیر ٹیبل ٹینس کے ونر رہے۔
اختتامی تقریب میں ڈائریکٹ اف سپورٹس اسلامیہ کالج پشاور علی ہوتی اور ڈائرکٹر ایڈمیشن امیر اِظہار نے خصوصی شرکت کی۔ اِس موقع پر مہمان خصوصی عامر اظہار صاحبِ نے کہا کہ کھیل سے نوجوان تندرست اور صحت مند رہے ہے۔ ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی نے کہا کہ ہر سال چترالی اسٹوڈنٹ خوشی اسلوبی ساتھ اپنے گلہ کا انعقاد کرتے ہیں، انھوں نے ہر قسم کی تعاون کی یقین دھانی کرائیں اور آرگنائزرز کو شاباشی دی۔ گلہ کے آرگنائزرز میں صدر احتشام نواب، جنرال سیکریٹری جواد الدین ، سپورٹس سیکریٹری عیسائی احمد اور بشارت شامل تھے۔ جنرل سیکرٹری اور صدر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا خصوصاً علی ہوتی صاحبِ کا جس کی بھر پور تعاون اور حوصلے افزائی کی وجہ سے گلہ کا انعقاد ممکن ہوا۔







