وزیراعظم طویل عرصے بعد پشاور پہنچ گئے، خیبرپختونخوا کے لیے اربوں روپے کے پیکیج کا امکان

وزیراعظم طویل عرصے کے وقفے کے بعد خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے اہم دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور انتظامی سطح پر اہم تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے اس دورہ پشاور کے دوران خیبر پختونخوا کے لیے اربوں روپے مالیت کے میگا ترقیاتی پیکج کا اعلان کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ اس پیکج کا بنیادی مقصد صوبے میں بنیادی ڈھانچے، عوامی فلاح و بہبود اور معاشی بحالی کے منصوبوں کو تیز تر کرنا ہے۔

علاوہ ازیں، دورے کے دوران گورننس کے امور اور انتظامی اصلاحات کے لیے ایک جامع روڈ میپ پلان بھی سامنے لائے جانے کی توقع ہے، جس کے ذریعے صوبے میں گورننس اور عوامی سروس ڈیلیوری کی صورتحال میں بہتری لائی جائے گی۔ وزیراعظم اپنے قیام کے دوران اہم صوبائی شخصیات، عسکری و سول حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed