فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے،عمران خان،آپ ہوتے کون ہیں؟سیکورٹی ذرائع

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف، جنرل(ر)فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کریں کیوں کہ جنرل (ر)فیض اور میرا معاملہ فوج کا اندرونی مسئلہ نہیں۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے مطالبہ ہے کہ جنرل(ر)فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کریں، جنرل فیض اور میرا معاملہ فوج کا انٹرنل مسئلہ نہیں، میں سول سابق وزیراعظم ہوں مجھے ملٹری کورٹ میں لے جانے سے پاکستان کا امیج خراب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل(ر)فیض ریٹائرمنٹ کے بعد زیرو ہوگیا مجھے کیا فائدہ دے گا کہ اس سے رابطہ رکھوں، جنرل فیض ریٹائرمنٹ کے بعد ہیرو نہیں رہا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ اگر 9 مئی سازش کا مرکزی کردار جنرل (ر)فیض ہے تو مطالبہ کررہا ہوں اوپن ٹرائل کیا جائے، 9 مئی کو میرے اغوا کا حکم فوج کے نمبر 1 بادشاہ، سپر کنگ نے دیا تھا، 9 مئی کا معاملہ نیشنل سیکورٹی نہیں لوکل ایشو ہے۔سکیورٹی ذرائع نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ فیض حمید ٹرائل کا بتانے والے عمران کون ہوتے؟ اگرانکا اس معاملے میں ٹرائل ہوا تو اوپن ہی ہوگا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مطالبہ کرتا ہوں جنرل فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے، اوپن ٹرائل میں میڈیا کو کوریج کی رسائی دی جائے۔انہوںنے کہاکہ فیض حمید کے اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔اس معاملے پر سکیورٹی ذرائع نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی بتانے والے کون ہوتے ہیں کہ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہوگا یا نہیں؟ذرائع نے بتایاکہ اگربانی پی ٹی آئی کا اس معاملے میں ٹرائل ہوا تو تسلی رکھیں اوپن ہی ہوگا، ساری دنیا کو پتا چلے گا بانی چیئرمین کیا کرتا اور کرواتا رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ فوج کے معاملات میں مداخلت ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی مسلسل کوشش ہے کہ وہ اپنے بیانات سے اس معاملہ کو متنازعہ بنائیں، فیض حمید کے دفاع میں بیان دینے والا بانی چیئرمین پی ٹی آئی 190 ملین پائونڈ کے کیس کا جواب دے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ایسے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ شدید پریشانی اور تذبذب کا شکار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے فیض حمید کیس کو فوج کا انٹرنل معاملہ نہ قرار دے کر ثابت کر دیا کے فیض حمید واقع ہی بانی چیئرمین کا اثاثہ تھے ۔ انہوںنے کہاکہ بانی چیئرمین فیض حمید کو کبھی اثاثہ، کبھی ہیرو اور کبھی زیرو کہتے ہیں جس سے لگتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر کافی پریشانی کا شکار ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ فیض حمید کیس میں بھی یہی پتہ چلتا ہے کے بانی چیئرمین پی ٹی آئی لوگوں کو استعمال کر کے پھینکنے میں کوئی ثانی نہیں رکھتے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو محسن کشی میں مہارت حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed