ب ایف آئی اے نے بغیر این او سی کے نرسوں کو پروٹیکٹر فراہم کرنے کے الزامات میں بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلامنٹ کے تین افسران کو گرفتار کر دیا ہے ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے8 خواتین سمیت 18 افراد کو گرفتار کر لیا۔بھیک مانگنے کیلئے جانے والی 8خواتین ،جعلی دستاویزات پر برطانیہ جانے والے دو مسافر وںکو آف لو ڈ کر کے گرفتار کر لیا گیا ۔جعلی ادویات کے الزام میں ایک شخص ،رشوت لینے کے الزام میں ایک، سعودیہ سے پلٹ اشتہاری ،بیورو آف امیگریشن اینڈ اووسیز ایمپلائمنٹ کے 3 افسران ، انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے بیورو آف امیگریشن اینڈ اووسیز ایمپلائمنٹ کے 3افسران کو اسپیشل جج سنٹرل کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا ۔ملزمان بغیر این او سی نرسوں کو پروٹیکٹر جاری کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔ ملزمان نے مجموعی طور پر 92 نرسز کو غیر قانونی پروٹیکٹر جاری کئے جنہیں بعد ازاں سعودی عرب سے ڈیپورٹ کر دیا گیا تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن اسلام آبادنے شارجہ سے آنے والے مسافر مختار حسین کو گرفتار کر لیاجو پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث محمد مقصود اور محمد اشرف کو گرفتار کر لیا ۔







