اے این پی رہنما نے ایم پی اے اقبال وزیر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کروا دیا

اے این پی رہنما الف خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے ایم پی اے اقبال وزیر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کروا دیا۔پولیس کے مطابق اے این پی رہنما الف خان کی مدعیت میں ممبر صوبائی اسمبلی ا قبال وزیرکیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ایف آئی آر کے مطابق ایم پی اے اقبال وزیر نے 10سے زیادہ ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھ پرقاتلانہ حملہ کیا۔ایف آئی آر کے مطابق گاڑی میں میرے دوبچے بھی تھے، ٹکر سے گاڑی کو نقصان پہنچا، واردات کے دوران دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔اقبال وزیر کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے ایم پی اے سے اسلحہ بھی برآمد کیا۔دوسری جانب رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اقبال وزیر نے موقف اپنایا کہ الف خان سے کوئی ذاتی رنجش نہیں معمولی تلخ کلامی ہوئی، غلط فہمی پر واقعہ پیش آیا، معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed