پاکستانی پاسپورٹ پر حج کرنیوالے افغانیوں کے شناختی کارڈ بلاک

پاکستانی پاسپورٹ پر حج کیلئے جانیوالے افغانیوں کے شناختی کارڈ بلاک کردیئے ہیں۔ پشاور سمیت صوبے بھر ، قبائلی اضلاع میں پانچ سو سے زائد افغان مہاجرین شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیئے ہیں۔ خیبر بازار ، قصہ خوانی ، نمک منڈی ، بخشو پل ، شیرو جھنگی ، لطیف آباد ، فقیر آباد ، افغان کالونی ، بشیر آباد ، بورڈ ، حیات آباد ، یونیورسٹی روڈ ،پلاسٹک مارکیٹ ،ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، چوک شادی پیر ، کریم پورہ ، مینا بازار ، شفیع مارکیٹ ، سمیت شہر کے مختلف بازاروں اور علاقوں میں جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے افغان مہاجرین کے بارے میں تحقیقات آخری مراحلے میں ہے جبکہ پہلے مرحلے میں گزشتہ سال پاکستانی شناختی کارڈ کے ذریعے حج کرنے والے افغان مہاجرین کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جعل سازی کے ذریعے پاسپورٹ بنانے والوں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔ نادرا کے درجنوں ملازمین کے اس حوالے سے بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed