عید الاضحی قریب آتے ہی ملک بھر کی طرح صوبائی دار الحکومت پشاور میں بھی مویشی منڈیاں سج گئیں ہیں جہاں پر گذشتہ سال کی طرح ایک بار پھر لمپی سکن ، منکی پاکس و دیگر بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے جو انسانوں کو بھی بری طرح متاثر کر سکتی ہیں ۔ یاد رہے کہ ان بیماریوں سے ہر سال سینکڑوں افراد متاثر ہو تے ہیں مگراس کے باوجود ان کی پیش بندی کے لئے وہ اقدامات نہیں کئے جاتے جان کا تقا ضا کیا جاتا ہے جس کے باعث شہری ہمیشہ خطرے سے دو چار رہتے ہیں ۔ا س لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ماتحت محکموں و اہلکاروں کو صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں میں منکی پاکس و لمپی سکن جیسی بیماریوں سے بچائوکے لئے ہنگامی بنیادوں پر احکامات جاری کریں ۔







