شعیب جمیل
پشاور ہائیکورٹ نے پشاور میں راج کپور خاندان کے گھر کی ملکیت سے متعلق دائر درخواست فریقین کے دلائل سننے کے بعد خارج کردی گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ گھر کو محکمہ آرکیالوجی نے آثار قدیمہ ڈکلیئر کیا ہے، درخواست گزار کے والد نے 1969 میں نیلامی میں یہ گھر خریدا ہے۔ ایسی کوئی دستاویز نہیں ہے جس سے ثابت ہو کہ اس گھر میں کپور خاندان رہا ہوں۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 2016 میں اس گھر کو آثار قدیمہ ڈکلیئر کیا گیا ہے جس پر جسٹس عبدالشکور نے فریقین وکلاء سے استفسار کیا کہ ا یسا کوئی ثبوت ہے کہ اس گھر میں راج کپور خاندان رہا ہوں جس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ کہ ایسا کوئی ثبوت ان کے پاس نہیں ہے کہ یہ گھر راج کپور کی ملکیت رہا ہوں ۔ جسٹس محمد ابراہیم خان نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ آپ سول کورٹ کیوں نہیں گئے آپ کو سول کورٹ جانا چاہیئے تھا۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر رٹ خارج کردی ۔







