امریکا نے ڈار کے ساتھ پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر نوٹس لے لیا ہے۔ سعودی عرب میں پیش آنے والے ایسے ہی واقعات پر سعودی حکام نے بھی نوٹس اور ایکشن لیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزرا کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر وزارت خارجہ نوٹس لیتی ہے، امریکی حکام نے بھی وزیر خزانہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر نوٹس لیا ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سائفر کا معاملہ پرانی بات ہو چکی ہے، اب دنیا کے تمام اہم ممالک کے ساتھ آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تمام اہم ممالک کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں جس کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed