اے آئی روبوٹ نے ٹیبل ٹینس میں انسانوں کو چیلنج کر دیا

آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی ایک جدید روبوٹ نے ٹیبل ٹینس کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے بہترین کھلاڑیوں کو شکست دے کر ماہرین کو حیران کر دیا۔ روبوٹک سسٹم جسے "ایس” کا نام دیا گیا، کو سونی اے نے تیار کیا ہے، تجرباتی میچز میں اس نے ایک اعلی سطح کے کھلاڑی کے خلاف 5 میں سے 3 میچ جیت لیے، تاہم 2 پروفیشنل کھلاڑیوں کے سامنے اسے شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت اس لیے اہم ہے کیونکہ ٹیبل ٹینس ایک انتہائی تیز رفتار کھیل ہے جس میں فوری ردعمل اور مہارت درکار ہوتی ہے، مسابقتی اصولوں کے تحت ہونے والے ان مقابلوں میں روبوٹ نے نہایت مشکل شاٹس کامیابی سے کھیلے اور تیز رفتاری سے حرکت کرتے ہوئے بیک سپن جیسے پیچیدہ شاٹس بھی مکمل کیے، جنہیں ایک پروفیشنل کھلاڑی نے ناممکن قرار دیا۔اس تحقیق کے نتائج معروف سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوئے ہیں، جہاں ماہرین نے بتایا کہ روبوٹ کی کارکردگی میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور وہ مزید تربیت کے ساتھ اعلی کھلاڑیوں کا بہتر مقابلہ کر سکتا ہے۔اس سے قبل اے آئی ٹیکنالوجی کو زیادہ تر شطرنج اور دیگر بورڈ گیمز میں آزمایا جاتا رہا ہے، جہاں پیچیدہ فیصلے کرنے کی صلاحیت اہم ہوتی ہے، تاہم اب اسے دنیا کے تیز ترین کھیلوں میں شامل کر کے ایک نیا سنگ میل عبور کیا گیا ہے، جہاں لمحوں میں فیصلہ اور حرکت دونوں ضروری ہوتے ہیں۔یہ روبوٹ ایک خودکار بازو اور متحرک بنیاد پر مشتمل ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ انسانی آنکھوں کی طرح نہیں دیکھتا بلکہ متعدد کیمروں کے ذریعے مختلف زاویوں سے تصاویر لے کر گیند کی رفتار اور گھومنے کو ٹریک کرتا ہے۔ابتدائی مراحل میں روبوٹ کو مشکلات کا سامنا تھا، خاص طور پر آہستہ گھومنے والی گیند کو پہچاننے اور مثر انداز میں واپس کرنے میں، تاہم مسلسل تربیت اور بہتری کے بعد اب اس کی کارکردگی نمایاں حد تک بہتر ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed