تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے،وزیر تعلیم پنجاب مراد راس

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ویکسینیشن کے بغیر اب بچے اسکولوں میں نہیں آسکتے۔این سی او سی کے اجلاس کے بعد پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جا رہا ہے ، 12 سال سیکم عمر بچوں کی اسکولوں میں حاضری 50 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔مراد راس نے کہا کہ اسکولوں کے بچوں کی اکثریت کو کورونا ویکسین لگوا دی گئی ہے، کورونا کے پھیلاو کی سب سے بڑی وجہ سماجی سرگرمیاں ہیں۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قرآن پاک ترجمے کیساتھ پڑھانا لازمی قرار دیا گیا ہے،کچھ نجی اسکول قرآن کلاسز کیلئے بچوں کو گھروں سے دوپٹے، ٹوپیاں لے کر آنے کا کہہ رہے ہیں،میری اپیل ہے کہ نجی اسکول دوپٹے یا اسکارف کو اپنے یونیفارم کا حصہ بنا دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed