کراچی اور لاہور میں شہری گیس نہ ہونے پر لکڑیاں جلانے پر مجبور

کراچی میں شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں ایل پی جی سلنڈر نہیں خرید سکتے، لکڑی پر کھانا تو پک جاتا ہے لیکن آنکھیں، ہاتھ اور گھر کا خانہ خراب ہوجاتا ہے۔رپورٹس کے مطابق کم آمدنی والے افراد تو لکڑی بھی سوکھے درختوں سے خود کاٹنے پر مجبور ہیں۔لاہور میں بھی لکڑی بیچنے والوں کی دکانوں پر شہریوں کا رش ہے۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں گیس کا شارٹ فال 257 ایم ایم سی ایف کا ہے،گھریلو صارفین کا گیس پریشر بہت دھیما ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed