سندھ بھر میں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگیا

سندھ بھر میں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، انسداد پولیو مہم 13 تا 19 دسمبر جاری رہے گی۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سوبھراج اسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ مہم میں 90 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ اضلاع میں 12 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا کی ویکسین بھی دی جائے گی، والدین بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلائیں، ہمارے بچوں کے مستقبل کے لئے یہ موذی مرض ہے۔انہوں نے کہا کہ بہادر پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ ملک کے کونے کونے میں جارہے ہیں۔وزیر اعلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ میں جولائی 2020 سے اب تک ایک بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو باقی ہے، پولیو سے بچا کا حل صرف اس کے 2 قطرے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک کے تمام صوبوں کی پولیو کے خلاف ایک ہی حکمت عملی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیو رضاکاروں کے ساتھ مکمل تعاون ہے۔اس سے قبل ایک بیان میں ترجمان محکمہ صحت نے کہا تھا کہ سندھ کے 30 اضلاع کے 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو رضا کار گھر گھر جاکر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed