محسن نقوی کا بیان وفاقی حکومت کی ناکامی کا کھلا اعتراف ہے،بیرسٹرسیف

سابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ محسن نقوی کا سسٹم فیل ہونے کا بیان وفاقی حکومت کی ناکامی کا کھلا اعتراف ہے۔بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ محسن نقوی کا بیان وفاقی حکومت کی کارکردگی کے خلاف جامع چارج شیٹ ہے، نوجوانوں کی محرومیاں دور نہ کی گئیں تو سڑکوں پر احتجاج پارلیمنٹ اور عدالت کا متبادل بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے غم و غصے میں اضافے سے قبل فوری نتیجہ خیز اقدامات کرنا ہوں گے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ نئے صوبوں اور انتظامی اصلاحات سے نظام بچایا جا سکتا ہے تو اس پر فوری عمل کیا جائے، گورننس میں بہتری ہی نظام پر عوام کے اعتماد کی بحالی کا واحد راستہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed