یمن، سعودی تعاون سے مصنوعی اعضا کے پروگرام سے لاکھوں متاثرین مستفید

سعودی عرب کے بین الاقومی فلاحی ادارے شاہ سلمان ریلیف مرکز کے تعاون سے یمن میں قائم مصنوعی اعضا اور بحالی کے مراکز نے سنہ 2020 کے آغاز سے لے کر جون سنہ 2026 کے آخر تک پروگرام کے آغاز سے اب تک چار لاکھ 42 ہزار سے زائد مفت خدمات فراہم کی ہیں جن سے معذور اور جسمانی معذوری کا شکار 155,020 افراد مستفید ہوئے۔ یہ اقدام یمن میں طبی اور بحالی کی خدمات کو بہتر بنانے اور زندگی کے معیار کو بلند کرنے کے لیے مملکت کی کوششوں کا حصہ ہے۔شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ عدن، تعز، سیئون اور مآرب میں چار خصوصی مراکز کے ذریعے نافذ کیے جانے والے اس پروگرام نے یکم جنوری 2020 سے 30 جون 2026 کے دوران کل 442,192 مفت خدمات فراہم کیں۔ ان خدمات میں آٹ پیشنٹ کلینکس فزیوتھراپی مصنوعی اعضا کی مرمت اور آرتھوٹک آلات کے ساتھ ساتھ 7,254 مصنوعی اعضا اور 6,054 آرتھوٹک آلات کی تنصیب شامل ہے۔پروگرام کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ تعز کا مرکز مستفید ہونے والوں کی تعداد میں سرفہرست ہے جس نے 119,186 مفت خدمات فراہم کیں جن سے 43,542 افراد نے فائدہ اٹھایا۔مآرب کا مرکز 41,901 مستفیدین کو 129,358 خدمات فراہم کر کے دوسرے نمبر پر رہا جبکہ سیئون کے مرکز نے 34,587 مستفیدین کو 113,044 خدمات فراہم کیں اور عدن کے مرکز نے 34,990 مستفیدین کے لیے 80,604 خدمات ریکارڈ کیں۔مراکز نے جون سنہ 2026 کے دوران بھی اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا جس کے دوران مستفید ہونے والوں کی تعداد 2,501 افراد تک پہنچ گئی جبکہ فراہم کی جانے والی کل مفت خدمات کی تعداد 8,137 ہو گئی۔ ان میں آٹ پیشنٹ کلینکس فزیوتھراپی اور مرمت کی خدمات کے ساتھ ساتھ 59 مصنوعی اعضا اور 47 آرتھوٹک آلات کی تنصیب شامل تھی۔ مآرب کے مرکز نے 698 مستفیدین کو 2,162 خدمات فراہم کیں جبکہ عدن کے مرکز نے 596 مستفیدین کو 2,067 خدمات فراہم کیں۔ سیئون کے مرکز نے 673 مستفیدین کو 2,004 خدمات فراہم کیں جبکہ تعز کے مرکز میں خدمات کی تعداد 1,904 رہی جن سے 534 افراد مستفید ہوئے۔شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی اعضا اور بحالی کا پروگرام یمن میں اس کے نافذ کردہ اہم انسانی منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد مصنوعی اعضا اور آرتھوپیڈک آلات کی تنصیب اور مرمت کے علاوہ فزیوتھراپی اور بحالی کے پروگراموں پر مشتمل خصوصی علاج اور بحالی کی خدمات فراہم کرکے زخمیوں اور جسمانی معذوری کے شکار افراد کو نقل و حرکت کی صلاحیت بحال کرنے اور خود کفیل بننے کے قابل بنانا ہے۔سینٹر نے واضح کیا کہ یہ پروگرام مستفیدین کے زندگی کے معیار کو بہتر بنانے معاشرے میں ان کے انضمام کو فروغ دینے اور چوٹوں اور معذوری کے صحت اور انسانی اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جو یمن کے مختلف صوبوں میں سینٹر کی طرف سے نافذ کردہ امدادی اور ترقیاتی منصوبوں کے ایک مربوط نظام کا حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed