اپر کوہستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر داسو میں ڈیجیٹل امیونائزیشن ہب قائم کر دیا گیا ہے۔یہ منصوبہ حجرہ ولیج سپورٹ آرگنائزیشن نے ضلعی محکمہ صحت کے تعاون سے شروع کیا ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل ڈیٹا مینجمنٹ، بہتر نگرانی اور مئوثر رابطہ کاری کے ذریعے معمول کی ویکسینیشن خدمات کو مضبوط بنانا ہے۔

حجرہ ولیج سپورٹ آرگنائزیشن کے ٹیم لیڈ ڈاکٹر منیب الرحمن کے مطابق اپر کوہستان میں دشوار گزار جغرافیہ اور محدود سہولیات کے باعث ویکسینیشن کی شرح متاثر رہی ہے۔ ڈیجیٹل ہب کے قیام سے ویکسینیشن کی کوریج، ڈیٹا مینجمنٹ اور دور دراز علاقوں کے بچوں تک بروقت رسائی میں بہتری آئے گی۔اس منصوبے کا افتتاح ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان طارق علی خان نے کیا، جنہوں نے اس اقدام کو صحت کی خدمات کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا







