پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوااسمبلی کے اراکین کی مراعات سے متعلق قانون سے متعلق درخواست پر اعتراضات ختم کردیئے۔ پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوااسمبلی کے اراکین کی مراعات سے متعلق قانون سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردیئے،عدالت نے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔رجسٹرار آفس کااعتراض تھا کہ آئین میں ترامیم صوبائی اسمبلی کا حق ہے، چیلنج نہیں کیا جا سکتا، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ترامیم عوام کے حق میں کی جائیں، اپنے فائدے کیلئے نہیں۔







