ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا،، رواں برس دوبارہ چین جائوںگا جبکہ چینی صدر ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے،دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہمارے پاس ہے، امریکا نے ایران میں سب کچھ ختم کر دیا ہے،اسرائیل کے ساتھ امریکا کے بہترین تعلقات ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کا شکریہ ادا کیا کیونکہ اس نے ایران کے معاملے میں مداخلت نہیں کی، حالانکہ چین کی توانائی کی ضروریات کا بڑا حصہ آبنائے ہرمز کے ذریعے آنے والے تیل پر منحصر ہے۔ چین ایران سے اپنی ضروریات کا 50 فیصد تیل خریدتا ہے تاہم ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا۔ٹرمپ نے کہا میں نے شی جن پنگ سے کہا کہ وہ اس معاملے میں شامل نہ ہوں اور انہوں نے کہا کہ وہ شامل نہیں ہوں گے اور واقعی وہ شامل نہیں ہوئے۔ انہوں نے یہ بات بہت اچھے انداز میں کہی اور میں اس کی قدر کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے اور میں رواں سال کسی وقت دوبارہ چین جائو ں گا۔اسرائیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ امریکا کے بہترین تعلقات ہیں۔دوسری جانب امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کیوبا کیخلاف وینزویلا طرز پر کارروائی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائی یقینا ممکن ہے تاہم اس کے لیے کوئی ڈیڈلائن نہیں۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے میری لینڈ میں قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئے نئے ائیر فورس ون کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے حالیہ عرصے میں کئی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ دیکھیں گے کہ تیل کی قیمتیں بہت نیچے آ جائیں گی، امید ہے کمپنیاں اس سے خوش ہوں گی۔ٹرمپ نے مزید دعوی کیا کہ دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہمارے پاس ہے۔ آپ نے یہ ایران میں دیکھا، تقریبا ایک ہفتے میں ہم نے ان کی پوری بحریہ، پوری فضائیہ اور ریڈار سسٹم کو ناکارہ بنا دیا۔ ہم نے سب کچھ ختم کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed