پاکستانی جیلوں سے رہا ہونے والے 485افغان شہری وطن واپس پہنچ گئے

پاکستان کی مختلف جیلوں سے حال ہی میں رہا ہونے والے 485 افغان شہری اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔ یہ بات افغانستان کے سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن آف افغانستان نے اپنی رپورٹ میں بتائی۔رپورٹ کے مطابق وطن واپس جانے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل تھے جنہیں پاکستان میں غیر قانونی قیام اور قانونی رہائشی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔افغان حکام کے مطابق سرحدی گزرگاہوں پر پہنچنے کے بعد واپس آنے والے شہریوں کو ضروری امداد اور سہولتیں فراہم کی گئیں جس کے بعد انہیں ان کے آبائی صوبوں کو روانہ کر دیا گیا۔ٹی وی چینل کے مطابق حالیہ دنوں میں افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے اختتام پر پاکستانی جیلوں سے رہا ہونے والے 763 افغان قیدی بھی افغانستان واپس پہنچے تھے۔وطن واپس آنے والے افراد کی رجسٹریشن اور ابتدائی معاونت کے لیے سرحدی مراکز پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ان کی اپنے علاقوں تک منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed