وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی ترقیاتی پروگرام کے لیے 3 ہزار 675 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وفاق کا ایک ہزار ارب روپے اور صوبوں کا ترقیاتی پروگرام 2224 ارب روپے ہے۔ قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ ریاسی ملکیتی اداروں کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے451 ارب روہے شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شاہراہوں، ریل اور بندرگاہوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام میں نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے لیے 365 ارب روپے مختص کیے ہیں۔







