حطار انڈسٹریل زون کے صنعت کاروں نے ضلعی انتظامیہ ہری پور کی جانب سے مبینہ ہراسانی، صنعتوں میں غیر ضروری مداخلت اور ڈپٹی کمشنر کی قائم کردہ کمیٹی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے احتجاج اور صنعتیں بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ہنگامی اجلاس میں صنعت کاروں نے موقف اختیار کیا کہ 50 فیصد صنعتیں معاشی بحران کے باعث پہلے ہی بند ہیں، ایسے میں انتظامی چھاپوں اور متوازی کمیٹیوں سے سرمایہ کاری کا ماحول متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر کمیٹی فوری ختم نہ کی گئی تو مزدوروں کے ہمراہ مکمل ہڑتال کی جائے گی۔







