مہاجرین کو کرایہ پر جائیداد دینے والے 3 لاکھ افراد کی نشاندہی

پشاور سمیت صوبے بھر میں مہاجرین کو کرائے پر گھر اور دکانیں دینے والے تین لاکھ افراد کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف کاروائی شروع کی جا رہی ہے ایک لاکھ سے زائد پراپرٹی ڈیلرز 2 لاکھ مالکان کے خلاف کاروائی شروع کی جا رہی ہے مہاجرین کی بے نامی جائیدادوں کو ضبط کرنے کے حوالے سے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اگاہ کر دیا ہے غیر قانونی طور پر پاکستانی کار بنانے والے مہاجرین کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے انعامی سکیم متعارف کرا دیا ہے جبکہ مہاجرین کے پاس موجودہ ذاتی مکانات ذاتی کاروبار کی تفصیلات فراہم کرنے والوں کو بھی انعامات دی جائیں گے موجودہ افغان شہریوں کے بے نامی جائیدادوں کو ضبط کرنے کی نشاندہی کی ہدایات کر دی گئی ہے سرکاری ذرائع کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں مہاجرین کو کرائے پر مکانات دینے والے کاروباری مراکز میں دکانیں دینے والے فلیٹس دینے والی مالکان کے خلاف بھی کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے پشاور سمیت صوبے بھر میں مہاجرین کی خلاف سخت ترین اپریشن کا اغاز شروع ہونے والا ہے جس کی منظوری وفاقی حکومت نے وفاقی حساس اداروں کو دے دی ہے نمک منڈی خیبر بازار پیپل منڈی بورڈ بازار ناصر باغ روڈ حیات اباد رنگ روڈ خوشحال بازار فقیر اباد سمیت مختلف بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین اور شہر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر مہاجرین کے خلاف سخت ترین کاروائی وفاقی حساس ادارے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ طور پر کریں گے ذرائع کے مطابق صوبے میں غیر قانونی مہاجرین کے خلاف کاروائی کے حوالے سے صوبائی حکومت نے بھی رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔اور کیمپ خالی نہ کرنے والے مہاجرین کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے ذرائع کے مطابق مہاجرین کے خلاف سخت کاروائی کی لیے ایکشن پلان کو تیار کر کے تمام ڈیوٹی کمشنرز کو بھی جوا دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed