بجٹ میں پرچون فروشوں کیلئے فکسڈ ٹیکس سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

حکومت نے آئندہ بجٹ میں پرچون فروشوں کیلئے فکسڈ ٹیکس سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے پورے ملک میں نئی فکسڈ ٹیکس سکیم متعارف کرائی جائے گی، آئندہ ہفتے مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف سے حتمی منظوری لی جائے گی، سکیم کے تحت سالانہ 20 کروڑ روپے تک کاروبار کرنے والے پرچون فروشوں کو رجسٹریشن کرانا ہو گی۔ذرائع کے مطابق ریٹیلرز کیلئے نئی فکسڈ ٹیکس سکیم کو مکمل طور پر اردو زبان میں تیار کیا گیا ہے، فکسڈ ٹیکس سکیم کے تحت 20 کروڑ روپے تک ٹرن اوور پر ایک فیصد ٹیکس ادا کرنا ہو گا،پرچون فروشوں کیلئے دکان کا سائز یا ایریا شامل کرنے کی تجویز اس بار شامل نہیں کی جائے گی۔ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیم کے تحت 30 لاکھ پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کیا جائے گا، ابتدائی طور پر زیادہ رجسٹریشن کیلئے آئندہ بجٹ میں کم تعداد میں اہداف اور ٹیکس مقرر کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed