وزارت داخلہ نے گزشتہ پانچ برس میں خلیجی ممالک سے بے دخل پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیںجس کے مطابق خلیجی ممالک سے گزشتہ پانچ برس میں کل 1 لاکھ 64 ہزار 788 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔اِسی طرح سعودی عرب سے پانچ برس میں 1 لاکھ 8 ہزار 29 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، متحدہ عرب امارات سے 40 ہزار 497، عمان سے 9 ہزار 814 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔دستاویز میں بتایا گیا کہ قطر سے 2 ہزار 971، بحرین سے 2 ہزار 779 اور کویت سے پانچ برس میں 698 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔







