صوبے کے 10 یونیورسٹیوں نے ملازمین کی تفصیلات خصوصی کمیٹی کو بھجوا دی ہے صوبائی حکومت نے پروفیسر ڈاکٹر قاسم سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کی ہے یہ کمیٹی پشاور سمیت صوبے کے مختلف یونیورسٹیوں میں بھرتیوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ صوبائی حکومت کو دے دی صوبے کی یونیورسٹیاں اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہو چکی ہے ذرائع کے مطابق 10 یونیورسٹیوں سے بھرتیوں کی تمام تفصیلات طلب کی تھی ان بھرتیوں کے حوالے سے ریکارڈ طلب کیا گیا تھا تاکہ بھرتیوں کے حوالے سے جائزہ لیا جا سکے ذرائع کے مطابق متعلقہ یونیورسٹیوں نے بھرتیوں کے حوالے سے تفصیلات خصوصی کمیٹی کو بھجوا دی ہے کنٹریکٹ ملازمین ڈیلی ویجز ملازمین اور تعلیمی کیڈر کے ملازمین کی تفصیلات بھجوائی گئی ہے تعلیمی اداروں کے بجٹ کے مطابق بھرتیوں کا جائزہ لیا جائے گا







