پشاور سمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جبکہ کل سے ممکنہ طور پر بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کے امکانات ہے گزشتہ روز پشاور سمیت صوبے کی میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا پشاور میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 22 سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی پشاور سمیت صوبے بھر میں گرمی کے شدت میں اضافے کے باعث بچوں میں مختلف بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مزدوروں کے بے ہوش ہونے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے دوپہر کے بعد شہر کے بازار سنسان ہو کر رہ جاتے ہیں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہریوں کے معمولاتی زندگی متاثر ہو کر رہ گئی ہے سرکاری دفاتر میں پابندی کے باوجود ایئر کنڈیشنز کا استعمال شام گئے تک جاری رہتا ہے







