خلیل ہاشمی کو چین میں آئوٹ اسٹینڈنگ ڈپلومیٹ میڈل سے نواز دیا گیا

چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے پاک چین تعلقات کے فروغ اور غیر معمولی سفارتی خدمات کے اعتراف میں آئوٹ اسٹینڈنگ ڈپلومیٹ میڈل سے نواز دیا۔یہ اعزاز بیجنگ میں چینی وزارتِ خارجہ میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران دیا گیا۔ اس موقع پر چین میں تعینات اور سابقہ آٹھ سفیروں کو یہ اعزاز دیا گیا، جن میں روس، کمبوڈیا، چاڈ اور یوراگوئے کے سابق سفرا جبکہ سعودی عرب، قازقستان اور کولمبیا کے موجودہ سفرا شامل تھے۔

بیجنگ میں تعینات موجودہ سفیروں میں خلیل ہاشمی پہلے سفیر ہیں جنہیں یہ باوقار اعزاز حاصل ہوا۔ وہ چین میں تعینات پاکستان کے پہلے سفیر بھی ہیں جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا۔چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے یہ پہلا موقع ہے کہ غیر ملکی سفیروں کو ان کی غیر معمولی سفارتی صلاحیتوں اور چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں نمایاں کردار پر اعزازات سے نوازنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر خلیل ہاشمی نے چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اعزاز کو اپنی ٹیم، اپنے خاندان اور دونوں ممالک کی سفارتی برادری کے نام کیا، جنہوں نے نسل در نسل پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے بالخصوص چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی رہنمائی، تعاون اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے چینی وزارتِ خارجہ کے ایشیائی امور کے شعبے کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں فراہم کیے گئے

تعاون پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔سفیر خلیل ہاشمی نے پاک چین تعلقات کی منفرد نوعیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، چاہے وہ 2005 کا کشمیر زلزلہ ہو، 2008 کا سیچوان زلزلہ یا عالمی وباں اور دیگر چیلنجز کے مواقع انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی پہاڑوں سے بلند، سمندروں سے گہری، شہد سے میٹھی اور فولاد سے زیادہ مضبوط رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed