آپریشن کی فوٹیج بنانے کا معاملہ، 4 ڈاکٹرز کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ معطل

لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے تھیٹر میں ہونے والے دو سی سیکشنز کی فوٹیج بنائی گئی جسے ڈاکٹروں نے مقابلے کا نام دیا، ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، حکومت پنجاب نے گائنی ڈپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ حسین سے جواب طلبی کرتے ہوئے چار لیڈی ڈاکٹرز کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ معطل کر دی۔لیڈی ولنگڈن ہسپتال لاہور کے آپریشن تھیٹر میں دو سی سیکشنز جاری تھے، مقابلہ اس بات کا تھا کہ پہلے سی سیکشن کون کرتا ہے، ڈاکٹروں کو یہ کہتے سنا بھی جاسکتا ہے۔ آپریشن تھیٹر میں ویڈیو بنانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال ڈاکٹر فرح انعام اور ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ حسین سے جواب طلب کرلیا۔ویڈیو میں موجود ڈاکٹر طیبہ فاطمہ طور، ڈاکٹر ماہم امین، ڈاکٹر زینب طاہر اور ڈاکٹر عائشہ افضل کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ معطل کر دی ہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے مطابق ایسے اقدامات طبی اخلاقیات کی خلاف ورزی، مریض کے وقار کی توہین اور پیشہ وارانہ مہارت کی خلاف ورزی ہیں۔سیکرٹری صحت عظمت محمود کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت پر تسلی بخش جواب نہ دینے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed