پشاور ہائیکورٹ نے چڑیا گھر میں جانوروں کو خوراک اور دیگر ضروریات کی عدم موجودگی کے حوالے سے دائر رٹ درخواست پر صوبائی حکومت، پشاور چڑیا گھر کی انتظامیہ ،سیکرٹری لائیو سٹاک، سیکرٹری وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور پرائیویٹ اینیمل ویلفیئر کمیٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 نومبر تک جواب طلب کرلیا ۔گزشتہ روز اس حوالے سے دائر رٹ کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔اس موقع پر درخواست گزار وکیل شاہد علی یفتالی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پشاور چڑیا گھر میں جانوروں کو ناقص خوراک کھلایا جاتا ہے، جبکہ انکی دیکھ بال اور دیگر سہولیات موجود نہیں یے۔ان جانوروں کے بھی حقوق ہوتے ہیں، جانوروں کو سہولیات فراہم کرنا چڑیا گھر انتظامیہ کی زمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر میں سیر کے لئے جانے والوں کے لیے کوئی سہولیات نہیں یے جبکہ چڑیا گھر کے اندر سیر کے لے جانے والوں کی گاڑیاں کھڑی کرنے کے لئے پارکنگ بھی بنایا گیا ہے، لیکن اس کو تالا لگا ہے گاڑیاں سڑک پر کھڑی ہوتی ہے اور پارکنگ فیس لی جاتی ہے۔کمپیوٹرائزڈ ٹکٹ سسٹم نہیں یے، اس وجہ سے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔ عدالت نے صوبائی حکومت، پشاور چڑیا گھر انتظامیہ، سیکرٹری وائلڈ لائف اور سیکرٹری لائیو سٹاک اور پرائیویٹ اینیمل ویلفیئر کمیٹی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔







