کرک کے مقامی گلوکار عاقب اللہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، تاہم فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ عاقب اللہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔







