پشاور میں پیٹرول سستا ہوتے ہی پمپس پر فروخت بند، شہری پریشان

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ہوتے ہی پشاور کے بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی سپلائی پراسرار طور پر معطل کر دی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں اور گاڑی مالکان کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع و اطلاعات کے مطابق شہر کے اہم علاقوں حاجی کیمپ، سردار گڑھی، جی ٹی روڈ، گلبہار اور ورسک روڈ سمیت متعدد مقامات پر قائم پیٹرول پمپس مالکان نے مرمتی کام کے بورڈ آویزاں کر کے عوام کو پیٹرول کی فراہمی مکمل طور پر بند کر دی ہے۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پمپ مالکان نے مبینہ ملی بھگت سے ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے اور رات تک قیمتوں کے نوٹیفکیشن میں ممکنہ تبدیلی یا اضافی منافع کے انتظار میں سپلائی روکی ہوئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پمپس کے زیر زمین ٹینکرز میں ہزاروں لیٹر پیٹرول موجود ہونے کے باوجود پمپ عملہ شہریوں کو گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں ایندھن ڈلوانے سے انکار کر رہا ہے۔ متاثرہ شہریوں نے کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر پشاور سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم پمپس کی ہنگامی چیکنگ کی جائے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed