این سی سی آئی اے پشاور کی کارروائی، مالی فراڈ کے متاثرہ شہری کی 6 لاکھ 25 ہزار روپے کی رقم برآمد

یشنل کرائم اینڈ کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پشاور نے مالی فراڈ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شہری کو اس کی رقم واپس دلا دی ہے۔ یہ کارروائی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پشاور کی زیرِ نگرانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسیب کی مؤثر کوششوں کی بدولت انجام پائی۔

ترجمان کے مطابق مالی فراڈ کے شکار شہری کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے 6 لاکھ 25 ہزار روپے کی رقم برآمد کی گئی۔ این سی سی آئی اے حکام نے برآمد شدہ رقم مکمل قانونی مراحل طے کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر شکایت کنندہ کے حوالے کر دی۔ متاثرہ شہری نے رقم کی فوری اور محفوظ واپسی پر این سی سی آئی اے پشاور کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed