بڈھ بیر پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی، قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ افسران بالا کے احکامات کی روشنی میں ایس پی صدر ڈویژن فدا حسین کی ہدایات پر تھانہ بڈھ بیر کے علاقوں شیخ محمدی، بالو خیل اور شہاب خیل میں سرچ اینڈ اسٹرائیک کارروائیاں انجام دی گئیں۔

ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل سعید الرحمن اور ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر ملنگ جان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری مینہ دار ولد آزاد گل ساکن شہاب خیل کو گرفتار کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری مینہ دار نے 10 مئی 2026 کو سابقہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کر کے خیال گل ولد خائستہ گل (ساکن بڈھ بیر شہاب خیل) کو قتل کر دیا تھا اور تب سے مفرور تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed