پشاور میں پرائیویٹ جرگوں پر پابندی، ہوٹل اور شادی ہال سیل کرنے کا فیصلہ

پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس کے سربراہ سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ملک سعد شہید پولیس لائنز میں پرفارمنس ریویو میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پولیس افسران کو ایمانداری اور فرض شناسی سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر محمد سمیع ملک، ایس پی رورل ڈویژن سمیت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران شہر میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سی سی پی او نے واضح کیا کہ ہوٹلوں، شادی ہالز یا کسی بھی جگہ پر پرائیویٹ جرگے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ متعلقہ ہوٹل یا ہال کو فوراً سیل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشوں، سود خوروں، قمار بازوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائی تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مزید برآں، خوشی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔ سی سی پی او نے ڈویژنل افسران کو پولیس پیٹرولنگ خود چیک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بروقت انصاف اور تحفظ فراہم کرنا ترجیح ہے، جبکہ غفلت پر محکمانہ سزا دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed