پرزن بریک کے معروف اداکار اسٹیسی کیچ کا انتقال

واشنگٹن: مشہور ترین امریکی ٹی وی سیریز ‘پرزن بریک’ میں فاکس ریور جیل کے وارڈن کا معروف کردار ادا کرنے والے سینئر ہالی ووڈ اداکار اسٹیسی کیچ 85 سال کی عمر میں منگل کے روز پولینڈ میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو ان کی زوجہ مالگوشیا ٹوماسی نے امریکی شوبز جریدے ‘ورائٹی’ کے حوالے سے تصدیق کی کہ اداکار طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

اسٹیسی کیچ نے سال 2005 میں شروع ہونے والی مقبول ڈراما سیریز ‘پرزن بریک’ کے ابتدائی دو سیزنز میں جیل وارڈن ہنری پوپ کی شاندار ادکاری کے ذریعے عالمی شہرت حاصل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے پرائیویٹ ڈیٹیکٹو مائیک ہیمر کے لازوال کردار سے بھی بے پناہ مقبولیت سمیٹی، جبکہ ‘ٹو اینڈ اے ہاف مین’ اور ‘ٹائٹس’ جیسی نامور سیریز میں بھی فن کے جوہر دکھائے۔ 1988 میں بننے والی ٹی وی سیریز ‘ہیمنگوے’ میں ارنسٹ ہیمنگوے کا مرکزی کردار ادا کرنے پر انہیں گولڈن گلوب ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

2 جون 1941 کو امریکی ریاست جارجیا میں پیدا ہونے والے اسٹیسی کیچ نے اپنے فلمی کیریئر میں ‘امریکن ہسٹری ایکس’، ‘فیٹ سٹی’ اور ‘دی لانگ رائیڈرز’ سمیت متعدد یادگار فلموں میں لازوال کردار ادا کیے اور ٹیلی ویژن کی دنیا میں اپنی ایک منفرد پہچان بنائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed